بھٹکل:11/اکتوبر(ایس او نیوز)نوجوانوں کو چاہئے کہ معاشرے میں موجود غریبوں کی فکر کی کرتے ہوئے ایک ادارے کی بنیاد ڈال کر ان کی خد مت کریں۔ اگر نوجوان اس سلسلے میں سوچیں گے تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، کیونکہ نوجوان ہی ملک کی اہم قوت ہیں۔ ان خیالات کااظہار گوا ریاست کے آئی ایف ایس دامودر اے ٹی نے کیا۔
وہ تعلقہ کے مٹھلی میں شری کٹے ویرا یوا شکتی سنگھ نامی ادارے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ برائے نام کسی سنگھ کو قائم کرنے سے فائدہ نہیں ہوگا، اس کے لئے متحدہ طورپر کام کرنا ہوگا، حالیہ دنوں میں سماج میں تنظیمی کام کم ہونے کی بات کہی۔ مہمان خصوصی کے طورپر ڈاکٹر روی نائک نے بے غرض اور مفادپرستی سے اوپر اٹھ کر سنگھ کام کرنے کی تمنا ظاہر کی۔ پروگرام میں ضلعی سطح پر بہترین استاڈ کا ایوارڈ پافتہ اور نیو انگلش ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک کی تہنیت کی گئی ۔ڈائس پر کٹے ویرا یوا شکتی سنگھ کے صدر ہنومنتپا ایرپا نائک، کٹے ویرا مندر انتظامیہ کے صدر نارائن کرشنا نائک، کٹے ویرا اسپورٹس کلب کے صدر شری دھر نائک، گاؤں کے ذمہ دارشنیار کوپیا نائک، اننت نائک، رام نائک، جٹپا نائک، کرشنا نائک، آنند نائک، وینکٹیش دیواڑیگاو غیر ہ موجود تھے۔ مٹھلی اسکول کے طلبا نے استقبالیہ گیت پڑھا۔ ترومل نائک نے سنگھ کے مقاصد بیان کئے۔ راگھو نائک نے شکریہ اداکیا۔ بھرت نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔